|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت زرعی ٹیویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل نہ کرنے اور بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

عین سیزن کے اوقات اور شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ میں بلا جواز اضافہ در حقیقت اس دو قومی صوبے کے باقی ماندہ زراعت کو مزید تباہی وبربادی سے دوچار کرنا ہے کیونکہ سیب، انگور کے باغات، پیاز، فصلات، ٹماٹر سمیت کھیتی باڑی کی فصلیں تیار ہونے کا موسم ہے اور انہیں مسلسل پانی کی ضرورت ہے

اور کیسکو حکام کی جانب سے صوبائی حکومت اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کے باوجود بجلی کی ترسیل 6 اور 8 گھنٹے سے کم کرکے محض 3 گھنٹے کرنا صوبے کے زمینداروں، کسانوں کے خلاف شعوری سازش اور سنگین جرم اور معاشی قتل عام ہیاور اس لوڈشیڈنگ کے باعث صوبے کے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے

کیونکہ ان باغات اور فصلوں سے ہر علاقے کے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور کیسکو حکام کے آفیسران اپنے ادارے کے لائن لاسز اور یونٹوں کے کم استعمال اور جون کے مہینے کی سالانہ حساب میں اپنی ذاتی رپورٹنگ مثبت ثابت کرنے کیلئے بلاجواز لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے

اور ساتھ ہی شدید گرمی کے باوجود شہروں اور دیہات سمیت ہر علاقے میں بوڑھے اور مریض افراد خواتین اور بچوں کو دن اور رات شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع کوئٹہ سمیت صوبے کے ہر شہر اور ہر علاقے میں لوڈشیڈنگ میں بلا جواز اضافہ کیسکو حکام کی اس صوبے کے اقوام و عوام کے خلاف ریکوری کے نام پر بدترین امتیازی سلوک کو ثابت کر رہی ہے اورکیسکو حکام شہروں ، دیہات سمیت تمام فیڈروں پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے صوبے کے غریب عوام کو مزید بے روزگاری غربتاور تکالیف کے آندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *