|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منوجان روڈ ہدہ میں مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منیر احمد لہڑی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *