|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بیوٹمزیونیورسٹی کی بس اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے،

جس میں ایک طالبعلم جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ بظاہر حادثہ کی وجہ 30 طالبعلموں کی گنجائش والی بس میں زائد طالبعلموں کا سوار ہونا ہے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر مزید تحقیقات کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *