|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بعذریہ ویڈیو لنک شرکت کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم اور اجلاس کے شرکاء کو بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کیا

اور صوبائی حکومت کے موقف اور اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئی کہا کہ صوبائی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے صوبائی بجٹ میں 10 ارب روپے رکھے ہیں

اور گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبائی حکومت اس ضمن میں اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے چکی ہے انہوں نے کہا کہ قانونی کنیکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے سبسڈی کی مد میں بھی اربوں روپے کی بچت ہوگی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمینداروں کے مسئلے کا فوری حل چاہتے ہیں اس اہم مسئلے میں کسی بھی تاخیر کی صورت میں زمینداروں کا نقصان ہوگا صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے امور کو جلد حتمی شکل دے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اجلاس میں شریک پاور ڈویڑن کی ٹیم کو بلوچستان پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاسوں میں طے ہونے والے نکات کے مطابق معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے اور اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہے

اور اس سلسلے میں وفاق صوبائی حکومت کو اپنی بھرپور ماونت فراہم کرے گی اجلاس میں صوبائی وزراء￿ میر شعیب احمد نوشیروانی ، علی مدد جتک اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر رند سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *