|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کراچی: منشیات اسمگلنگ کیس میں غربی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پردو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،دونوں ملزمان کوئٹہ میں پولیس اہلکار ہیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن غربی کراچی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،جس میں منشیات اسمگل کرنے والے پولیس اہلکاروں پر جرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید ہوگی ملزمان پولیس اہلکاروں میں علی رضا اور شاہد شامل ہیں۔دونوں ملزمان کوئٹہ پولیس سے تعلق رکھتے تھے،ملزمان کوگزشتہ سال اپریل میں موچکوسے گرفتارکیاگیاتھا،

استغاثہ کے مطابق،ملزمان حب چوکی سے کراچی منشیات فروخت کرنے جا رہے تھے کہ گرفتارکیاگیا،ملزمان کی کار سے 18 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ،جب کوئی پولیس والا جرم کرے تو لوگوں کا پولیس نظام پر اعتبار ختم ہوجاتا ہے،ایسی جرائم پولیس افسران کی سالمیت کو بھی داغدار کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *