|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے

لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں

ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس کے اس ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر 5 جولائی سے غیر معینہ مدت تک کے لئے اپنے ٹرکوں کو کھڑا کر دیں گے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو حاجی عبد الباقی کاکڑ، ظاہرشاہ، حاجی عبد الخالق سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی،حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بلو چستان سے روزانہ سینکروں ٹرک ،ٹر الرز ، منی مزدا ٹر ک ، مختلف اشیاء کوئلہ ، آئکر یپ ، سبزی ، فروٹ ، مار بل ، پتھر وغیر ہ لے کر صو بہ پنجا ب اور سند ھ جاتے ہیں اور یہ سلسلہ پا کستان بننے سے لے کر آج تک جاری ہے ،

ٹرانسپو رٹ کا شعبہ ملکی تر قی میں اہم رول ادا کر تا آ رہا ہے ۔ مگر اب مو جو دہ مر کز ی حکو مت اور صو بائی حکو متوں نے ٹر انسپور ٹر ز کے لئے کا فی مشکلا ت پیدا کر دی ہیں صو بہ پنجا ب و سند ھ میں مو ٹر وے پو لیس ، ٹر یفک پو لیس ، آ ر ٹی اے کے آ فیسران 24گھنٹے قومی شاہر اوں پر کھڑ ے ہو کر ہر 50کلو میٹر پر ٹرکوں ، ٹر الر وں ، منی ٹر کوں کو بھا ری چلا ن اور جر ما نے کر رہے ہیں ۔ ہمارا مطا لبات کو حل نہ کیا گیا تو ہم مو رخہ 5جو لا ئی سے غیر معینہ مد ت تک اپنے ٹر کوں ، ٹر الر وں ، منی ٹراکوں کو کھڑا کر دینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *