|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پاکستان میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں انہیں صوبےمیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 ورلڈ بینک کے پاکستان میں ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں اور ورلڈ بینک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

ورلڈ بینک وفد نے بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *