|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ : محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان نے رئیسانی روڈ کوئٹہ منصوبے کی عدم تکمیل اور ممکنہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کے ٹھیکیدار اور متعلقہ ایکسین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

حکام کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوئٹہ کے رئیسانی روڈ کا دورہ کیا اور منصوبے کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رئیسانی روڈ کا یہ منصوبہ 83 کروڑ روپے لاگت کا ہے۔

72 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی شاہراہ عدم تکمیل کا شکارہے۔

مذکورہ منصوبے کا آغاز 2010 میں ہوا تاہم اب تک 200 میٹر پر بھی کام نہیں ہوا ہے، اہل علاقہ کی شکایت پر ڈی جی اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ نے عدم تکمیل کا شکار منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار اور متعلقہ ایکسین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *