|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک آج جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ عوامی رائے سے روگردانی ہے،

عوامی رائے پر پیسہ لیکر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام میں نفرت ، محرومی اور مایوسی پیدا کی اور اربوں روپے بٹورکر غیرمعروف و کاروباری عناصر کو عوام پر مسلط کیا گیا اب یہ عناصر اپنا لگایا گیا

سرمایہ سود سمیت واپس حاصل کرنے کے لیئے سب کچھ فروخت کرنے کے درپے ہیں کسی قسم کا تبادلہ و تقرر رشوت دیئے بغیر نہیں ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار وہ کوئٹہ میں ایڈوکیٹ محی الدین ساسولی کے چہلم کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی ،

صوبائی صدر ایم پی اے رحمت صالح بلوچ ، ایم این اے پھلین بلوچ ایم پی اے خیر جان بلوچ ، نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ، اسلم بلوچ میر گل خان ساسولی، ممتاز سیاسی رہنما میر عبدالروف ساسولی،

حاجی نذیر سرپرہ میر سکندر خان ملازئی عبدالصمد رند علی احمد لانگو، ریاض زہری عبید لاشاری نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم جب بلوچستان کے عوام کو منظم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے تو زورآور قوتوں کو دکھائینگے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ کیسے ڈالا جائیگا یا ان کے بچوں کو لاپتہ کیسے کیا جائیگا سیاسی و جمہوری جدوجہد سے اپنے وسائل کا تحفظ کرینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اٹھارہوں ترمیم کا دفاع کرینگے این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق سے جس سے گزشتہ ایک دہائی سے روگردانی کیا جارہا ہے

جو خود ایک آئینی بحران ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ حقیقی سیاسی قیادت کو روک کر نہ صرف قومی اداروں کی بے توقیری کی گئی

بلکہ دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی کی گئی آج دنیا بھر کے مہذب اقوام الیکشن 2024کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو عوام سے چھین کر ٹوکن کے ذریعے زورآور قوتوں نے سرکاری مشینری کے ساتھ مل کر قبضہ کررکھا ہے کرپشن اقربا پروری اور رشوت ستانی عروج پر ہے عوام نان شبینہ کا محتاج ہے حکومت عوام کے بجائے خودمختیار اور نیم خود مختیار اداروں کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک المیہ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ عوامی قوت سے عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرائینگے، ڈاکٹر مالک بلوچ سمیت تمام مقررین نے ایڈوکٹ محی الدین بلوچ کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور واضع کیا کہ بلوچستان کی قومی جدوجہد میں محی الدین بلوچ اور ان کے خاندان کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جاہینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *