|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمدیقینی بنایا جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سینٹر ل پولیس آفس کوئٹہ میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء، انجمن تاجران اور شیعہ کانفرنس کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی پولیس بلوچستا ن نے ہدایت کی کہ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے اور سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔

محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کو برقر ار رکھنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے اورسیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اورمحرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے۔

اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد سعید خان، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایف سی کے اعلیٰ افسران،سرکل ایس پیز، شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور سنی علمائو معززین سمیت انجمن تاجران اور پولیس کے دیگر اعلیٰ متعلقہ حکام شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے۔

پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علمائاور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضائکودوام دیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔مجالسِ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرے گے۔

امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران پولیس کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *