|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: پشتونخوا ء نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کا کڑ نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات میں ایک منصوبے کے تحت ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا،این اے 251 پر 1660 پوسٹل بیلٹ میرے حق میں استعمال ہوئے

جس کا مستند ریکارڈ موجود ہے،پشتونخوا ء نیشنل عوامی پارٹی الیکشن 2024کو مسترد کرتی ہے ،الیکشن کمیشن نے ہماری پٹیشن خارج کردی جو نا انصافی اور انتہائی افسوس ناک ہے ہمیں انتظار تھا کہ الیکشن کمیشن ہماری کامیابی کا اعلان کریگی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو پشتونخوا ء نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ خوشحال خان کا کڑ نے کہا کہ 8فر وری 2024کے عام انتخا بات میں حلقہ این اے 251( شیر انی ، ژو ب ، قلعہ سیف اللہ ) کے عوام نے پشتو نخو انیشنل عو امی پار ٹی کو بھار ی اکثر یت سے کا میا بی کی لیکن پو لنگ کے دن قلعہ سیف اللہ کے تما م پو لنگ اسٹیشنز کے فارم 45کو ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے غیر قا نو نی اور غیر آ ئینی طور پر روک دیا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 251پر 1660پو سٹل بیلٹ میرے حق میںا ستعما ل ہو ئے

جسکا مستند ریکا رڈ مو جو د ہے لیکن 12فروری کو پو سٹل بیلٹ کی گنتی کے وقت صر ف 405پو سٹل بیلٹ مجھے ملے جبکہ انتہائی بد یا نتی اور نا انصا فی کے ساتھ میرے ایک ہز ار سے ز ائد پو سٹل بیلٹ مقابل امید وار مو لا نا سمیع اللہ کو دلا ئے گئے اور اس طرح 93ووٹوں سے مو لا نا سیع اللہ کو غیر قا نو نی بر تری د لا ئی گئی ہم نے الیکشن کمیشن میں اس کھلی د ھا ند لی کے ا ز الے کے لئے پٹیشن دا ئر کر کے فارم 45کا مستند ریکا ر ڈ فراہم کیا جس میں حلقہ این اے 251کے 90پو لنگ سٹیشنوں کے فارم 45میں میرے ووٹوں کو کم کیا گیا تھا جس میں سے 22پو لنگ سٹیشنوں نے میرے ووٹوں میں بڑ ے پیما نے کی کمی لا ئی گئی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ان 22پو لنگوں کے نتیجے کو درست کر نے کی استد عاکی تھی اس دوران سپر یم کو ر ٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 5مار چ 2024کو الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر حلقہ این اے 251کے تما م پو لنگوں کے فارم 45کو مشتہر کیا جس کے مطا بق الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ اور ہمارے پیش کر دہ فارم 45کا ریکا رڈ ایک جیسا تھا پھر الیکشن کمیشن نے 4اپر یل2024کو ایک حکم جاری کیا،

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اپنے کئے گئے متعد د فیصلوں اور اپنے آخر ی فیصلے میں بیا ن کر دہ حقا ئق کے با لکل بر خلا ف غیر آئینی اور غیر ہ قا نو نی طو ر پر ہمارے بر حق پٹیشن کو ڈس پوز کر دیا جو سر اسر نا انصا فی پر مبنی اورانتہائی افسو س نا ک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ باجوڑ میں پیش آنے والے واقعے میں سینیٹر ہدایت اللہ شہید ہوئے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں، پشتون اقوام نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *