|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

تر بت :  نیشنل پارٹی کے صو بائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گیبن تر یب میں رونما ہو نے والا دہشت گردی کا واقعہ انہتائی افسو سنا ک اور قابل مذ مت ہے

چادرو چاردیوا ری اور بلو چ روا یات و اخلا قیات کا جنازہ نکا ل دیا گیا ہے ایسے انسا نیت و بلو چی رو ایات و اقدار کے خلاف ہو نے والے عمل کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے بیا ن میں کہا گیا کہ

جس انداز میں بلو چی روایات کی دھجیاں بکھر تے ہو ئے چادرو چاردیواری کو پا ما ل کر تے ہو ئے مسلح دہشت گر دوں نے گھر میں داخل ہو کر محمد علی کو زخمی کر نے کے بعد گھر کے دروازے اور اطر ا ف میں مائنز بچھا کر گھر کے خو اتین کو نشا نا بنا یا جس سے دوخو اتین اور ایک مر د جا ں بحق ہوا ۔

بیا ن میں کہا گیا بلو چی رو یات میں ایسے انسانیت سوز سانحہ کی ہرگز کسی کو بھی اجازت نہیں ہے بلوچ مسلح تنظیموں کو ایسے دردناک و افسوسناک واقعات کا فورا نوٹس لے کر ایسے انسانیت سوز واقعات کی روک تعام کے لیے اقدامات اٹھانا چائیے اور ان واقعات کا تدارک کرنا ہوگا انسانیت سوز واقعات برادر کشی و خانہ جنگی کے باعث بن سکتے ہیں

نیشنل پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدا کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا گو ہے اللہ تعالیٰ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ریاست کو ان انسانیت سوز اقدامات کو نوٹس لے کر متاثرہ خاندان کی دادرسی کے لیے اقدامات اٹھائے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *