|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ اسکولوں کی حالت اور نظام تعلیم کو اس بہتر کرنا میری اولین ترجیح ہے،

دفاتر میں موجود قدیم اور پرانے کمپیوٹر اور آلات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جدید دنیا میں ہم ابھی بھی قدیم دور میں رہ رہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف سکولز کے دورے اور وہاں انسداد ہراسگی سیل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا ۔

صو با ئی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی ڈائریکٹر یٹ پہنچے تو ڈائریکٹر اسکول اختر کھیتران اور اسٹاف نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول اختر محمد نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ڈائریکٹوریٹ ایجو کیشن کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے ایک ایک دفتر کا معائنہ کیا اور وہاں آفیسران و اسٹاف سے ان کے مسائل دریافت کئے،

صو با ئی وزیر تعلیم نے دفاتر میں موجود قدیم اور پرانے کمپیوٹر اور آلات پر اظہار حیرت کیا اور کہا کہ جدید دنیا میں ہم ابھی بھی قدیم دور میں رہ رہے ہیں ،وزیر کو خوش کرنے کے لئے سب اچھا ہے کی رپورٹ دینے کی بجا ئے خامیاں بتا ئی جا ئے تا کہ انہیں ٹھیک کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام بہت ضروری ہے ٹیکنیکل اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے اسکولوں کی حالت اور نظام تعلیم کو اس بہتر کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *