|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

خضدار:  خضدار باغبانہ باجوئی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ڑالہ باری نے تباہی مچادی، زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان سولرپلیٹس، دیواریں منہدم فصلات تباہ ہوگئیں۔

خضدار کے تحصیل باغبانہ اور مضافات میں تیز ہواوں کیساتھ طوفانی بارش اور ڑالہ باری نے تباہی مچادی، تیز ہواوں اور بارش سے زمینداروں کے شمسی پلیٹیس فصلات اور دیواریں محفوظ نہیں رہے،

طوفانی بارش اور ڑالہ باری کے اولے گرنے سے باغبانہ باجوئی کے ایریا میں دیواروں کے گرنے اور درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور گھریلو اور زرعی سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوگئے ہیں، طوفانی ہوا?ں اور ڑالہ باری تیز بارش میں سولر پلیٹیں ہوا میں اڑگئیں، جبکہ تیز ہوا اور آندھی میں بجلی کی تاریں گرگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *