|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان گڈز ٹرک اونرز مزدہ ٹرک ٹرالر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بھاری جرمانے ایکسل لوڈ لمٹ اور جگہ جگہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خلاف 05جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے لوڈنگ آن لوڈنگ بند کر دی گئی ہے

آج بلوچستان سے کوئی ٹرک لوڈ نہیں ہوا ہے اور پورے بلوچستان سے ترسیل کا کام بند کر دیا گیا ہے سبزی منڈی اور زمینداروں کے درخواست پر 08جولائی تک سبزی منڈی میں پڑا ہوا مال لے جانے کی اجازت ہوگی

08جولائی کے بعد سبزی فروٹ وغیرہ کو بھی بند کر دیا جائے گا کل سے تمام سڑکوں پر ایسوسی ایشن کے نمائندے گشت کریں گے

جو بھی لوڈ گاڑی روڈ پر نظر ائے گا اسے کھڑا کر دیا جائے گا اور اس مال کی خرابی کا ذمہ دار ٹرک مالک یا گاڑی ڈرائیور ہوگا

ہڑتال جاری ہے ہمارے نمائندے روڈوں پر گشت کر رہے ہیں بلوچستان کے تمام ڈرائیور ہوشیار رہیں کوئی بھی اپنی گاڑی کو لوڈ نہ کریں ورنہ نفع نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے جب تک ہماری جائز مطالبات حل نہیں ہوں گے تب تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا

تین دن تک سبزی لے جانے کی اجازت سے کوئی دوسرا فریق فائدہ نہیں اٹھا سکتے باقی تمام اشیاء کی ترسیل بند رہے گی ۔