جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی کے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ
پاکستان میں رازداری کے حق کو 1973 کے آئین کے آرٹیکل 14 میں بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیاگیاہے
۔عدالتوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نگرانی بشمول فون ٹیپنگ اور چھپنے سے نہ صرف رازداری کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ زندگی کا آئینی حق بھی متاثر ہوتا ہے۔تاریخی بینظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے نگرانی کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی قرار دیا۔