کوئٹہ: نواسہ رسول ؓ جگر گوشہ بتول امام علی مقام حضرت امام حسین اورانکے ساتھی شہدائے کربلا کا یوم شہادت آج بدھ کو10محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گاجبکہ یوم عاشور کے موقع تعزیہ، علم، ذوالجناح کے بڑے و چھوٹے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس عزا منعقد کی جائیں گی یوم عاشورہ کے موقع پرکوئٹہ، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد اور کچھی میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس آج برآمد کیا جائے گا آج جلوس صبح 8 بجے علمدار روڈ سے برآمد ہوگا جو 36 دستے جلوس میں شامل ہونگے یوم عاشور کے موقع پر عزادران ماتم کریں گے مچھ سے یوم عاشور کا جلوس کوئٹہ ہزارہ ٹاون پہنچ گیا آج صبح 8بجے ہزارہ ٹاون سے جلوس علمدار روڈ پہنچے گا
یو این اے کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہنے گی نیزحساس ترین مقامات پر پولیس،ایلیٹ فورس ایف سی اسپیشل براچ اور ریزرو فورسز کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہونگے علاوہ ازیں جگہ جگہ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے محرم کنٹرول رومز میں سخت مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے اورکمشنر، ریجنل پولیس ٓفیسرز، ڈپٹی کمشنرسی پی او آفس کے دفاتر میں قائم ان کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ بلوچستان اور وفاقی وزارت داخلہ کے صوبائی و سنٹرل کنٹرول رومز سے منسلک کردیا گیا ہے
تاکہ بوقت ضرورت فوری اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے، مزید برآں ماتمی و عزاداری جلوسوں کے راستوں میں لگائی جانیوالی سبیلوں کو بھی چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کسی شرپسند کا کسی بدامنی کیلئے شہروں میں داخلہ روکنے کیلئے تمام بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانیوالے مشکوک افراد اور مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جلوسوں کے راستوں میں غیر متعلقہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع اور چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ماتمی حضرات وزنجیر زنی کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے مومنین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122 عیدی اور چھیپا کو کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے اسی طرح ہسپتالوں میں بھی تمام ڈاکٹرز سمیت عملہ حاضر رہے گا نیزیوم عاشور کے حوالے سے مختلف مسالک کے74علما کی زبان بندی اور 52 کی ضلع کوئٹہ بندی کی گئی ہے۔
اس موقع پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں یوم عاشور کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ ایف سی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے جبکہ کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنی ہوں گے ماتمی و عزاداری جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے ان کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے اسلحہ لیکر چلنے یا اس کی نمائش کو ممنوع قرار دیا گیا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنی ہوں گے۔
ماتمی جلوسوں کے اندر تلاشی کے بغیر سامان لیجانے اور مجالس کے طے شدہ اوقات کی خلاف ورزی پر بھی سختی سے پابندی ہوگی جبکہ مختلف شہروں میں حساس مقامات و جلوسوں کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خدشات سے بچا، فول پروف سکیورٹی سمیت تمام ممکن حفاظتی و تدارکی اقدامات کے پیش نظر مقامات کو سیل رکھاجائیگا جبکہ تعزیہ، ذوالجناح، علم سرکار وفا کے ماتمی و عزاداری جلوسوں کے اوقات میں لنک گلیوں کو بھی خار دار تاریں لگا کر بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ غیر متعلقہ یا شر پسند عناصر ان ملحقہ گلیوں کے راستے ماتمی جلوسوں میں شامل نہ ہو سکیں وم عاشور کے سلسلہ میں حفاظتی و تدارکی انتظامات کے تحت جلوسوں کے راستوں میں چھتوں اور مختلف مقامات پر مورچہ بند پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں
حساس جلوسوں کے ارد گرد پولیس قومی رضاکاران اور اہل تشیع کے نوجوان ورکرزکا حصار بھی قائم کیا جائیگا تاکہ صرف مومنین حضرات ہی ماتمی جلوسوں میں شامل ہو سکیں یوم عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں میں بلاوجہ کھڑے ہونے سے گریز کریں۔