کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے 3 اہلکاروں پر 90 ہزار ڈالر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او، ایس آئی یو سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت سچل تھانے میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس پارٹی نے اغواء کرکے 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرائے، ایک پرائیویٹ گاڑی اور پولیس موبائل نے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ 9 جولائی کو پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ کیس میں ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکاروں کو معطل کیا جاچکا ہے۔