|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے میاں غونڈی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کے خلا ف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جمعہ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو جام کردیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے ٹریفک کیلئے سڑک کو کھول دیا لوگوں کی جانب سے پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے ریڈ زون کے سامنے کھڑی کنٹینروں کو ہٹا کر راستہ کھول دیا گزشتہ ایک ہفتہ سے ریڈ زون کو چاروں طرف سے کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔