کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے دو مختلف مقدمات درج کر لیے باضابطہ انکوائری کے نتیجے میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی بلوچستان میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
الزامات میں پیشگی ادائیگی، غیر معیاری کام، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور اسکیم کو ادھورا چھوڑنا شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے انکوائریوں کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شاہ زمان مندوخیل کو سونپ دی جنہوں نے انکوائری مکمل کر کے ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کیس میں اب تک درج ذیل افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں