لسبیلہ : ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرہشن لسبیلہ کی زیرنگرانی بارشوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے یدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ نی ایکسئن محکمہ مواصلات وتعمیرات روڈ سیکٹر انجینئر ارشد زہری کو محکمے کے عملے اورمشینری کیساتھ متاثرہ ایریازروانہ کردیا ہے
محکمہ مواصلات وتعمیرات کی ٹیم مے ضلع کی دورافتادہ تحصیل کنراج سے عمر گوٹھصاحب خان گوٹھ کی رابطہ سڑکیں بحال کردی ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ ہینڈآؤٹ کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے تحصیل لاکھڑا کی سیلاب متاثرہ روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے
محکمہ مواصلات وتعمیرات کے انجینئرز اورعملہ دن رات جنگی بنیادوں پر روڈ نیٹ ورک بحالی.میں شریک ہیں جبکہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردارعبدالرشید پھوراء مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا مدلسل دورہ اوربحالی کے کاموں میں معاونت بھی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کا کہنا ہیکہاوڑکی کا سیلابی پانی لیول کم ہونے پر رابطہ سڑک بحالی کام شروع کیا جائیگاآن کا کہنا ہیکہ اے سی بیلہ کی زیرنگرانی سیلاب متاثرہ گوٹھ اسماعیلانی کی رابطہ سڑک بحالی کا کام جاری ہے
محکمہ مواصلات کی ہیوی مشینری سائٹ پر موجود ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کا کہنا ہیکہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لوگ مطمئن رہیں انتظامیہ انہیں سروسز ڈیلیوی کیلئے متحرک اورپرعزم ہے۔