کوئٹہ : ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب تک 8 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پاکستان میں تقریباً 10 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال 2024 میں بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، چمن، کوئٹہ، ژوب کے اضلاع کے بعد ضلع جھل مگسی میں بھی پولیو وائرس کا کیس سامنے آ گیاہے۔اس سال پاکستان میں 10 پولیو کیسزسامنے آ چکے ہیں جن میں سے بد قسمتی سے 8 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
اس سال اب تک مختلف اضلاع سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کچھ یوں ہے۔
قلعہ عبداللہ 03،ڈیرہ بگٹی 01،چمن 01،کوئٹہ 01،ژوب 01،جھل مگسی 01پولیو کا کیس سامنے آچکا ہے۔
محکمہ صحت اور دیگر حکام ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین و سول سوسائٹی کے حکام سے گزارش کررہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کے لئے اپاہج ہونے سے بچانے کے لئے پولیو سمیت 11 دیگر مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے پیدائش سے لیکر 05 سال کی عمر تک پولیو سے بچاؤ کے 2 قطرے ہر بار شروع ہونے والی حفاظتی مہم اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کرا ئیں تاکہ بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکے۔