|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2024

دکی :  مبینہ طور پر پیسے لینے کا الزام ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد نے سب انسپکٹر بہادر مری کے خلاف انکوائری قائم کردی، ڈی ایس پی دکی انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیسے لینے کے الزامات پر ڈی آئی جی لورالائی پولیس نزیر احمد کرد نے سب انسپکٹر دکی بہادی مری کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کرکے ڈی ایس پی دکی کو انکوائری آفیسر مقرر کرلیا۔

ڈی آئی جی پولیس اور آئی جی پولیس کو دکی سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکار نزر محمد ترین اور نثار احمد ناصر نے دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دیکر موقف اختیار کیا تھا کہ سب انسپکٹر بہادر مری نے 8 جولائی کو ہمیں واپڈا کے کیس میں نام نہ ہونے کے باجود گرفتار کرکے ہم سے فی کس تیس ہزار روپے رشوت وصولی کا مطالبہ کیا تھا

جبکہ نزر محمد لیویز اہلکار کا درخواست میں یہ بھی موقف ہے کہ بہادر مری نے اسی کیس میں اس سے پہلے بھی مجھے ناجائز گرفتار کرکے پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرکے بعد ازاں چھوڑ دیا تھا۔لیویز اہلکار نزر محمد ترین اور نثار احمد ناصر کی درخواست پر انکوائری تشکیل دیئے جانے کے بعد انکوائری کمیٹی نے متاثرین کے بیانات قلمبند کرنے شروع کردئیے ہیں۔