کوئٹہ: گوادر ضلعی انتظامیہ نے اپنے جاری کرد ہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال اور گوادر کے مکینوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر،
گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے حسب ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے کراچی سے گوادر آنے اور جانے والے مکینوں کے لیے تمام پرائیوٹ اور ذاتی سواری گاڑیوں کے ذریعے راستے کھول دیئے گئے ہیں۔مکین اب بآسانی اپنے سفر کا آغاز اور اختتام کرسکتے ہیں۔
گوادر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹس، اور کنٹانی ھور معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔تاجر برادری اور خریداروں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔مقامی پک اپ گاڑیاں کنٹانی سے شہر کے بیرونی علاقوں تک تیل لانے اور لے جانے کی پابند ہیں تاکہ تیل کی دستیابی میں کوئی کمی نہ آئے۔
کراچی سے مکران آنے والی اشیائے خوردونوش اور کریانہ سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔
اس اقدام سے علاقے میں بنیادی ضروریات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ تمام اقدامات عوام کی سہولت اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ گوادر کے مکینوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ہوسکے۔
تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔