نوکنڈی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی
نوشکی کے پرامن احتجاج کے دوران سیکورٹی اداروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان حمدان بادینی کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی شہید حمدان کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کیا۔