کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے نائب صدر واجہ جہانزیب بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ
پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی بلاجواز گرفتاری شرمناک عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے فسطائی ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کرتی ہے علی وزیر سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر بکواس ہے، کار چوری میں بلوچ یکجہتی کے اراکین کو ملوث کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاستی حکام بلوچ عوام کی سیاسی اور پرامن مزاحمت کو بدنام کرنے کے لیے اتنے بے چین ہو چکے ہیں۔