|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیشنل کانسنسز اینڈ لیگل ریزولوشن کا اعلان خوش آئند ہے

مسنگ پرسنز ایک بہت ہی سنجیدہ اور پیچیدہ مسئلہ ہے، حکومت کا اعلان لاپتا افراد کے خاندانوں کی دکھ میں شامل ہونے کے برابر ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

نوابزادہ خالد مگسی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کئی نان اسٹیٹ ایکٹرز متحرک ہیں، ایسے میں لاپتا افراد کے الزامات ریاست اور اداروں پر لگانا درست نہیں،ایسے افراد کے خاندانوں کا مالی اور قانونی سپورٹ غیرمعمولی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست کو بدنام کرنے والوں کی ہار یقینی ہے ریاست نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ماں ہے اور اپنا کردار بخوبی نبھارہی ہے، صدر بی اے پی نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے مسئلے کے حل کی لیے ریاست قابلِ تحسین اقدامات کررہی ہے ریاست اور عوام کو دست گریبان کرنے والوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔