کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ جس میں متعدد افراد کے زخمی اور شہید ہونے کو افسوسناک اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
ایک جانب حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ گفت و شنید و معائدہ کررہا دوسری جانب مظاہرین پر فائرنگ سمجھ سے بالاتر ہے،
پرامن احتجاج و جلوس پر فائرنگ تشدد و طاقت کا استعمال بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے جس کی نیشنل پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
اور مطالبہ کرتا ہے بلوچستان کے مسائل اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات بالخصوص لاپتہ افراد کو سنجیدہ لیتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب کریں اور لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کرے۔