|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2024

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2007میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان نے 120کے قریب واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے

جن میں سے 90سے زائد فلٹریشن پلانٹس خراب ہوچکے ہیں صوبائی دارلحکومت کوئٹہ انسکمب روڈ پر لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خراب ہونے کی سزا عوام کو دی جارہی

واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کرنے کے بجائے دیوار میں چن دیا شہریوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ میں چند کے علاوہ بیشتر خراب پڑے ہوئے ہیں

جس کی وجہ سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ممکن نہیں حکومت کو چاہیے کہ خطیر رقم سے تعمیر کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ جو خراب ہیں ان دوبارہ مرمت کرکے فعال بنائی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔