کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کا مشن ہے جس کے لیے عملی طور پر اقدامات کا اغاز کر دیا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفود کی سربراہی میر نوروز کلپر، حاجی شکر خان،حاجی حضور بخش نچاری، اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع تربت کے صدر حاجی قدیر بلوچ نے کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ذراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اب کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے
لوگوں میں وہی سیاستدان لیڈر بنے گا جو عوام کے لیے عملی اور ٹھوس کام کرے گا انہوں نے کہا کہ علاقے کے کروڑوں روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں
جن سے ترقیاتی عمل کا اغاز کر دیا جائے گا اور یقینا ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی ائے گی انہوں نے کہا کہ نہ صرف علاقے بلکہ پورے بلوچستان کی ترقی کے لیے ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے
صوبے کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بروقت فنڈز فراہم کر دیے گئے تو یہ منصوبے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکتے ہیں۔