|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2024

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار 22 مظاہرین کو عدالت میں پیش کیاگیا،کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ و دیگر وکلاء ملزمان کی جانب سے پیش کیاگیا،

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی نے ملزمان کو پانچ ہزار روپئے فی کس مچلکے پر رہا کردیا۔ ایڈووکیٹ عامرنوازوڑائچ نیدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو بے بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے،

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر جمعے کوآرٹس کونسل سے ریلی نکالی گئی تھی،،،ملزمان کو تھانہ آرٹلری میدان نے کراچی پریس کلب سے باہر سے گرفتار کیا تھا۔۔ عدالت میں گزشتہ روز 13 مظاہرین کو پیش کیا گیا تھا۔