کوئٹہ: بلو چستان آنے والے راستوں کی بند ش کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علا قوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی کوئٹہ کے بیشتر پیڑول پمپس پر پیڑول دستیاب نہیں،
مکران سے ایرانی پیڑول کی فراہمی نہ ہونے سیزیادہ ترمنی پیڑول پمپس بھی بند پڑے ہوئے ہیں،،دکی اور لورالائی میں ایرانی پیڑول 550روپے لیٹر ہوگیا،،، بلوچستان پیڑولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیڑول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے،
رات تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
پچھلے دس روز کے دوران بلوچستان آنے والے راستیبند ہونے کی وجہ سے پیڑولیم مصنوعات اور ایرانی پیڑول کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں پیڑول کی قلت ہوگئی ہے،
جہاں پیڑول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیڑول کی سپلائی منقطع ہے، جس سے ایرانی پیڑول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہوگئے ہیں کوئٹہ سمیت صوبے میں ایرانی پیڑول کی فروخت زیادہ ہوتی ہے،،ایرانی پیڑول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پیڑول پمپس پرپڑا جہاں اتوار کو بیشتر پیڑول پمپس پر پیڑول ختم ہونے سے پیڑول کی شدید قلت پیدا ہوگئی
جہاں پیڑول دستیاب وہاں پیڑول مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے بلوچستان کے ضلع دکی،لورالائی میں ایرانی پیڑول کی قیمت 550روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے،،بلوچستان پیڑولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں قیام الدین آغا کا کہنا ہے کہ پیڑول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے رات تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔