|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2024

کوئٹہ: گوادر، تربت، پنجگور ،نوشکی اور کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری رہا، کوئٹہ تفتان شاہراہ بند،آج سے صوبے کے مختلف علاقوں میں شمعیں روشن ، قومی دیوان منعقد کئے جائیں گے۔

پیر کے دسویں روز بھی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرکے میرین ڈرائیو ، کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے، تربت میں شہید فدا چوک نوشکی میںقلم چوک اورپنجگور میں دھرنوں کے باعث شاہراہیں بند رہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق آج بروز مینگل سے پورا ہفتہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شمعیں روشن کی جائیں گی

اوردیوان منعقدکئے جائیں گے، مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالبات عملدرآمد تک احتجاجی دھرنے جاری اور احتجاج کا سلسلہ جاری رئیگا۔