کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ طلباء نے تصور عزیز کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کے خلاف سوموار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مقررین نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی طرف سے فیس میں اضافہ کیا گیا ہے ٹیسٹ میں حصہ لینے زیادہ تر طلباء و طالبات کا تعلق مڈل کلاس گھرانوں سے ہے وہ بھاری فیس ادا کرنے سے قاصر ہیںاس ناروا فیصلے سے ہونہار محنتی طلباء کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ انٹری ٹیسٹ فیس میں کمی کی جائے ۔
حکومت نے فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردی ہے جوکہ طلباء کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
حکومت کو چاہئے کہ تعلیم دشمن پالیسیوں کو ترک کرکے علم کے حصول کو ہر طالب علم کیلئے آسان بنایا جائے تاکہ طلباء قسمت آزمائی کرکے علم کے حصول کو یقینی بناکر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔
مظاہرین انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔