|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2024

کوئٹہ : آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میرشمس شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں 10 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پر قابو پالیا جائے گا

کیونکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خراب صورتحال کے موقع پر آل ٹینکرز پیٹرول اور ڈیزل سپلائی نہیں کرسکتے

سیندک اور دیگر علاقوں میں نازک صورحال اور مسائل کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ اور بلوچستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا اور اس بحران کو ختم کرلیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ راستے کھلنے اور صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی کراچی سے آئل ٹینکرز پیٹرول اور ڈیزل لیکر روانہ ہوں گے ہماری کوشش ہوگی کہ دوسری جگہوں سے بھی اس بحران پر قابو پانے اور شہریوں کو درپیش پیٹرولیم مصنوعات کے حصول میں مشکلات کو دور کرسکیں اور 10 اگست تک پیڑول اور ڈیزل کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔