کوئٹہ : بلوچستان کے تمام ٹیچنگ ہاسپٹلز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آہی سی یو ICUبنائے جائیں۔
حال میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر کے علاج کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں آئے روز روڈ سائیڈاور دیگر حادثات معمول بن چکے ہیں اور اس کی وجہ سے بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو نقصان ہوچکا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں بشمول ٹیچنگ اسپتالوں میں کوئی ڈنگ کی ICUمیسر نہیں۔
ICUنہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے صوبوں میں شفٹ کیا جاتا ہے اور بیشتر راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا حال میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر امام بخش کے علاج کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیکرٹری صحت بلوچستان کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ICUبنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
ترحمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم اسپتالوں کو فعال کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ بلوچستان کے عوام علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر میسر ہوں۔