|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کی چیک پوسٹوں پر ایف سی کے ختیارات جلد پولیس اور لیویز کو منتقل کرنے کا حکم دے دیاحکم جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے جاری کیا،

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پولیس اور لیویز کو منظم کرنے سے امن وامان بہتر اخراجات کم ہوں گے، چیک پوسٹوں پر عام ٹرانسپورٹ کو بلاجواز تنگ کرنے اور لمبی قطاریں لگانے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ایف سی کو صرف قیام امن میں سول فورسز کی مدد کے لئے تعینات کیا گیا ہے،

ایف سی کے آدھے سے زیادہ اختیارات پولیس اور لیویز کو منتقل ہو چکے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو تنگ نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظایہ اور کمشنروں کو مراسلے لکھ دئیے ہیں،عدالت نے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 اگست 2024 تک ملتوی کر دی۔