کوئٹہ : جوڈیشل مجسٹریٹ Xنے مقدمہ میں نامزد بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکزی رہنماؤں کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ Xکوئٹہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن سابق صوبائی اسمبلی میڈم شکیلہ نوید دہوار،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری،
سی ای سی ممبر میڈم شمائلہ اسماعیل مینگل اور ضلعی خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ کو 15اکتوبر 2023کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی،سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، ماورائے آئین،قتل وغارت گرفتاریاں،
بلوچ دشمن پالیسیوں وڈھ اور بلوچستان کی بگڑتی ہوئی امن کی صورتحال،، قوم و وطن دوست جمہوری پارٹیوں اور قومی اکابرین کی جدوجہد کو کچلنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے پر صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے میں بری کردیاہے۔
کیس کی پیروی محمدحسن مینگل ایڈووکیٹ، بیرسٹر راجہ جواد،ملک ظہیراحمد شاہوانی، حماد مینگل،شعیب امان سمالانی، سنجر خان، عکاسہ جاوید ہزارہ،رضیہ کاکڑ ایڈوکیٹس نے کیں۔ اس موقع پر پارٹی کے دوست کامریڈ یونس بلوچ، مبارک علی ہزارہ، ناصر دہوار، عبیداللہ ترین، بابل دہوار، ثاقب دہوار، احمد نواز ساتکزئی، سرور دہوار و دیگر موجود تھے۔