گوادر: گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکم،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا
،صوبائی حکومت نے 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی،ہر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے،
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں
انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا اوتھل انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے گوادر جانے والی متعدد مسافر بسیں اوتھل زیروپوائنٹ پر کھڑی ہیں اور انھیں گوادر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔