|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2024

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے، آئی پی ایم ایس پر اوور ڈیو کیسز، اسمگلنگ کی روک تھام، معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم، سیکرٹری سکولز صالح محمد ناصر، چیف ایگزیکٹو کیسکو شفقت، سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز حفیظ اللہ یوغور جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام آفیسران اپنے متعلقہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات مزید تیز کرے تاکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر حاصل ہوسکے۔

اجلاس میں بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے اور غیر قانونی زرعی ٹیوب منقطع کرنے اور لیگل کنیکشن کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے اور شہری کا بنیادی حق ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ افسران عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور شہریوں کو ان کی بنیادی ضروریات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں اور اس سلسلے سیکرٹری صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر تمام ڈویژنل کمشنرز نے اپنے متعلقہ ڈویژن سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام ڈویژنز کے انتطامیہ نے کل 890 دورے کئے ہیں اور اس میں ہسپتالوں، سکولوں، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کے دورے شامل ہیں اور صوبے میں ابھی تک 488 غیر فعال سکولز کو فعال کئے ہیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں اور لیویز کے 12 اہلکاروں کو غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کر دئے گئے ہیں

اور سرکاری اراضی کو واگزار کیا ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹیز کے باقاعدہ اجلاسز منعقد کیا کرے