|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2024

کوئٹہ : پا کستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی کی کابینہ سے منظوری پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوتھ پالیسی کی منظوری بلوچستان کی استحکام اورنوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ہے

پالیسی کی منظوری پرصوبائی کابینہ بھئی مبارکبا د کی مستحق ہے امیدہے یوتھ پالیسی کے تحت تعلیمی،سماجی،اقتصادی شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،

پالیسی کے تحت نوجوانوں کومختلف شعبوں میں صلاحیتیں نکھارنیکاموقع ملے گا بلکہ یہ نوجوانوں کے خوابوں کی حقیقی تعبیرثابت ہوگی،

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ یوتھ پالیسی سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں کیو نکہ بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں انہیں صرف مواقع میسر آنے چا ہئے انہوں نے کہا کہ نوجوان انتشار پھیلانیوالوں کے ہاتھوں میںکھیلنے کے بجائے یوتھ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اوربلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کریں۔