|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2024

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کی ہدایت کے تحت مون سون بارشوں کی پیش نظر خضدار میں پکنک پوائنٹس پر ایک ہفتے تک پابندی عائد کردی گئی ہے

۔خضدار کے پکنک پوائنٹس اور آبشار مولہ چٹوک چھارو مچھی پیرابراہیم و دیگر تمام مقامات پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے

سیاحوں کو پیشگی اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ پکنک پوائنٹس پر جانے کی زحمت نہ کریں دریں اثناء ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ نشیبی علاقے،

ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں چونکہ مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔