کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام تعلیم کو اپنامشن بنا کر دہشت گردی کو رد کریں اور تعلیم ہی وہ زیور ہے جس سے اندھیروں کو مٹایا جاسکتا ہے
بلوچستان کے عوام اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کے خدمت میں اپنا کردار ادا کریں اور جن میں ڈاکٹرز،وکلا برداری،اساتذہ کرام، سمیت سب کواپنے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پیش کرکے بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دینا ہوگا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کیا میر ضیاء نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو شعور کے ساتھ تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں
تعلیم حاصل کرنے میں ہی کامیابی ہینفرت وانتشار بلوچستان کو مزید اندھیروں میں دھکیل دے گا وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے مستقبل میں بھی بلوچستان کے نوجوان ہی ملک وقوم باگ دوڑ سنبھالیں گے
بلوچستان اور گوادرپاکستان اٹوٹ انگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے جدا نہیں کرسکتا ہے ترقی یافتہ اور خوشحال گوادر ہی بلوچستان اور پاکستان کو ترقی کی پٹری پر ڈال سکتا ہے
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دشمن ملک ہندوستان کی خواہش ہے کہ گوادر کے لوگ پسماندہ رہیں اورگوادر ترقی نہ کرے ہندوستان بلوچستان کو ترقی سے روکنے کے لئے منفی پرپگینڈے کے ذریعے ہمارے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف اکسارہا ہے توڑ پھوڑ
،جلاو گھیراؤ اور نفرت کسی بھی معاشرے کو تباہ کردیتی ہے دشمن کے بھکاوئے میں آکر چند ہمارے اپنے ہی لوگ ملک و صوبے کا نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے دشمن کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔