|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2024

چمن:  چیف جسٹس بلوچستان ہائی جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کا دورہ کیا انھوں نے نوتعمیر شدہ چمن ماسٹر پلان کا بھی دورہ کیا

جس میں انھیں ماسٹر پلان اور چمن کیڈٹ کالج کے حوالے سے بریفنگ دیا گیا چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے چمن پاسپورٹ نادرا آفس کا بھی دورہ کیا

پاسپورٹ آفس میں نئے کاؤنٹرز جبکہ چمن شہر کیلئے ایگزیکٹو نادرا آفس دینے کا بھی کہا جس کے بعد چیف جسٹس بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور لائبریری کا بھی ویزٹ کیا

جہاں پر ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس نے چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ کو نئے بننے والے کمپلیکس اور لائبریری کے حوالے سے بریفنگ دی ماسٹر پلان میں انھوں نے چمن شہر کے مختلف قبائل کو چمن ماسٹر پلان کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے اور اس سے کامیاب بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر چمن چیمبر کے نمائندگان،

سماجی و قبائلی مشران نے بھی شرکت کیں۔ چیف جسٹس کو چمن چیمبر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مختلف تجاویز اور شکایات پیش کئے جس پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران سے رپورٹ طلب کرلی۔کیڈٹ کالج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ انھیں فنڈز ایلوکیٹ نہیں کئے گئے

اس وجہ سے کالج کی تعمیر میں تاخیر کا سامنا ہیں انھوں نے 25 کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فنڈز سے فرسٹ بیچ کیلئے کالج کو فنکشنل بنائینگے جس پر چیف جسٹس نے موقع پر ہی سی ایم سے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور ڈی جی نیب سمیت دیگر صوبائی و ضلعی احکام نے بھی شرکت کی۔