کوئٹہ: کوئٹہ کے ہنہ جھیل کے اطراف تین مختلف مقاما ت پر پانی رسنا شروع ہو گیا۔ جس کے باعث جھیل کے پانی کی سطح میں گزشتہ 5ماہ کے دوران 14فٹ کی کمی رکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا تاریخی تفریحی مقام ہنہ جھیل خطرے میں پڑھ گیا ہے جھیل کنارے قائم سنگلاخ پہاڑوں میں سے پانی رسنا شروع ہو گیاجس کے باعث جھیل کاپانی ضائع ہو کر تیزی سے کم ہو رہا ہے
سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5ماہ کے دوران ہنہ جھیل کا پانی 26 فٹ سے کم ہو کر 12فٹ رہ گیا جس میں لیکج کے ساتھ بخارات کا بھی عمل درخل ہے۔
پانی کی سطح میں کمی پر سیاحوں نے تشویش کا اظہار کیامحکمہ ایرگیشن کے چیف انجنئیر بشیر ترین کے مطابق جھیل کی لیکج روکنے کے لئے 4کروڈ روپے کی لاگت کے منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہنہ جھیل 1894 میں برطانیوی دور میں تعمیر کی گئی 1818 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس جھیل کی گہرائی 43فٹ ہے جس میں بیک وقت 32کروڑ20لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ جلد مرمتی کام شروع نہ کیا گیا تو جھیل مکمل طورپر خشک ہو سکتی ہے۔