تربت: ڈی ایس ایل اور موبائل ڈیٹا 15دن بعد بحال، جبکہ موبائل نیٹ ورک گزشتہ شب بحال کردی گئی تھی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی 28جولائی کی بلوچ راجی مچی گوادر کے پیش نظر تربت میں 26جولائی کی شام کو موبائل نیٹ ورک، پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل اور موبائل ڈیٹا بند کردئیے گئے تھے،
موبائل نیٹ ورک 14دن بعد 9اگست کی شب جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈی ایس ایل انٹر نیٹ سروس 15دن بند رہنے کے بعد 10اگست کی شام بحال کردئیے گئے،
راجی مچی کے پیش نظر 26جولائی سے تربت گوادر کراچی شاہراہ تلار کے مقام پر بند کردیاگیا جسے گزشتہ روز کھول دیا گیا،
مواصلاتی رابطوں کے منقطع ہونے کی وجہ سے کیچ کے عوام گزشتہ 2ہفتوں سے شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ذہنی اذیت اورکرب سے دوچار رہے جبکہ راستوں کی بندش سے اشیاء خوردونوش کی سپلائی بھی متاثر رہی،
اس دوران 28جولائی سے 2اگست تک 6دن شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ 29جولائی سے شہید فدا چوک پر بی وائی سی کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم کردیاگیا جسے گزشتہ شام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے جلسہ کے اختتام کے بعد ختم کردیا گیا۔