کوئٹہ: کوئٹہ میں دستی بم حملہ پولیس اہلکارسمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علا قے گوالمنڈی چوک کے قریب مو ٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا
جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پو لیس اہلکار محمد زمان اور نور جان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسزکی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی