|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جہد مسلسل سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے ،

جمہوریت کی بالادستی، محکوم و مظلوم طبقوں کی خود مختاری ختیاری، آمروں کے خلاف سیاسی جدوجہد، مارشل لا کی مخالفت، سیاسی مکالمہ اور گفت و شنید کی پذیرائی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی زندگی کا اصل محور رہا، ان کی سیاست سامراجانہ اور استحصالی نظام کے خلاف ایک محکم آواز تھی انہوں نیسیاست میں شائستگی، اصول، اور رواداری متعارف کروائی۔وہ سیاسی اصولوں پر بہت پختہ تھے۔

ناقابل تصور مصائب کا سامنا کیا مگر محکوم طبقوں کی حقوق اور جمہوریت کے بالادستی کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوئے اور اپنے سیاسی اصولوں اور نظریہ سے سمجھوتا نہیں کیاملک میں آج جو سیاسی انتشار ہے۔ صوبوں اور وفاق کے مابین جو خلا ہے۔

اگر بابائے بزنجو کے افکار و نظریات کی پیروی کرتے تو آج نہ سیاسی انتشار ہوتا، نہ معاشی بے انصافیوں کا رونا روتے بلوچستان کی آج جو صورتحال ہے اس کی پیش گوئی میر غوث بخش بزنجو نے کئی سال پہلے کردی تھی۔

بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی افکار، نظریات و فلسفہ کی روشنی سے ہی پاکستان موجودہ سیاسی بحران سے نکل سکتا ہے۔