|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2024

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے مستونگ دہشت گرد حملے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ ہشت گرد حملے کو بلوچستان میں برادر کشی و خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذاکر بلوچ کے خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کھاکہ ذاکر بلوچ ایک بہت ہی اچھے اور جرات مند نوجوان تھے انھوں نے بلوچستان میں اپنی چھوٹی عمر میں بہت ہی نمایاں خدمات انجام دیئے۔

وہ ایک قوم پرست و وطن دوست انسان تھے ان کی شہادت سے بلوچستان ایک مخلص قوم و وطن پرست نوجوان سے محروم ہوا جس کی کمی ہر لمحے محسوس کی جائے گئی۔

انھوں نے نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی چیئرمین عبدالمالک بلوچ کی اس واقع میں شدید زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔