کوئٹہ: کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر گزشتہ 3 ماہ میں اٹھائے گئے
جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ مکمل، ہینڈنگ اوور کا عمل جاری ہے شہر میں پارکنگ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لئے پارکنگ پلازوں کے منصوبے کے لئے کاروائی مکمل، جوائنٹ وینچر کے لئے ٹینڈر جاری کردیا ہے
چمن ماسٹر پلان کا انفراسٹرکچر مکمل، جوائنٹ وینچر کے لئے ٹینڈر جاری کردی ہے
ٹریڈ لائسنس اور شمسی توانائی سے چلنے والے ایڈورٹائزمنٹ پولز کے منصوبے کی سمری منظور، 2 ماہ میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گاکیفے بلدیہ کو جدید طرز کے کافی ہائوس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار اور کام شروع کردیا ہے سلاٹر ہائوس کے منصوبے لئے سمری کی منظوری اور بنیادی انفراسٹرکچر مکمل، جلد ٹینڈر جاری کر دیا جائے گاجانوروں کے لئے شیلٹر ہوم کا قیام، ٹی این وی آر (TNVR) کیمپئن کا عمل جاری ہے سرکاری اراضی پر زیتون کی شجر کاری کے منصوبے کے لئے لیگل کارروائی مکمل، منصوبہ 3 ماہ میں شروع کر دیا جائے گا
کوئٹہ شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے کوئٹہ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے لئے فنڈز منظور، ماہ اکتوبر میں منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی 800 دوکانوں اور 63 لیز کردہ پراپرٹیز کے لئے مارکیٹ ریٹ کے ساتھ کیس تیارہے،
معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے لیکن لیگل کاروائی مکمل ہے جان لیوا اور مضر صحت ہسپتال کے ویسٹ کو ٹھکانے لگا کر تلف کرنے کا عمل بھر پور انداز میں جاری ہے
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ٹیکسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے گھوسٹ ملازمین کی برطرفی کا عمل 50 فیصد مکمل کر لیا گیا، ب
اقی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا لائبریریوںکے قیام کے لئے فنڈز منظور، اگلے ہفتے سے پشین میں کام شروع ہو جائے گا پشین میں اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ، 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔